علمائے حق اور جد و جہد پاکستان
علمائے حق اور پاکستان پاکستان ایک آزاد مملکت ہے جو دو قومی نظریہ کے تحت وجود میں آئی دوقومی نظریہ کی بنیاد سب سے پہلے سر سید احمد نے رکھی ،بعد آزاں علمہ محمد اقبال کی ہمدردی اور مسلمان ہونے کے ناطے دو قومی نظریہ کے تحت مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا تصور پیش کیا یوں قائدا عظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد و محنت اور قدرتی صلاحیت کی وجہ سے بلآخر 14اگست1947ء ،27 رمضان المبارک کو پاکستان دنیا کہ نقشہ پر ابھرا ۔ ہندوستان میں تحریک آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء حق نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے تاریکیوں کے ہجوم میں روشنیوں کا مینارہ ہے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مشائخ عظام و علمائے کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ برصغیر کی مختلف خانقاہوں سے وابستہ مشائخ عظام نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کا بھر پور ساتھ دیا تھا۔ اگر یہ کہا جائے کہ کفر و شرک کا گڑھ ہندوستان میں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان کا قیام اولیائے کرام کی صدیوں پر محیط ریاضتوں کا ثمر شیریں ہے تو مبالغہ نہ ہو...