کامیاب انسان کیسے بنا جاسکتا ہے!
کامیاب کیسے بنا جاسکتا ہے ! آج کل معاشرے میں ہر چیز تعمیر ہورہی ہے۔اگر ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائے تو جگہ جگہ سڑکیں،پُل،عمارتیں یا مختلف قسم کے مکانات تعمیر کیےجارہے ہیں لیکن ایک چیز جس کی تعمیر ہم بہت کم دیکھتے ہیں وہ شخصیت کی تعمیر ہے۔انسان وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا جارہا ہے-اُس نے پرندوں کی طرح اُڑنا اور مچھلی کی طرح سمندروں میں تیرنا سیکھ لیا ہے مگر زمین پر انسان بن کر رہنا نہیں سیکھا۔ شخصیت سادہ الفاظ میں انسان کی ظاہری و باطنی اور اکتسابی و غیر اکتسابی خصوصیات کا مجموعہ ہے۔کبھی کبھی یہ خصوصیات مستقل رہتی ہیں اور اکثر اوقات ان خصوصیات میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور یہی خصوصیات ایک انسان کو دوسرے انسان سے مختلف رکھتی ہیں۔ مثبت شخصیت کی تعمیر میں صبر کی حیثیت اور اہمیت گویا عمارت میں ایک ستون کی طرح ہے جیسے ایک عمارت بغیر ستونوں کے تعمیر نہیں ہوسکتی اِسی طرح شخصیت صبروتحمل کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتی۔ تعمیرِ شخصیت کے بنیادی اصول جن پر انسان عمل کرکے اپنی شخصیت کو سنوار سکتا ہے اور بہت سے لوگوں میں اُس کی شخصیت نمایہ لگتی ہے مندرجہ ذیل بیان کی گئی ہیں۔ انسان کی زندگی می...